🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
بعدازاں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں،مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو۔
حکم نامے میں بتایا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر درتاج گل کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج، قانون کا سامنا کر رہی ہیں، وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں ہیں، انہوں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔
پٹیشنر کے مطابق ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔
وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پروویشنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ
دسمبر
چور کی داڑھی میں تنکا
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے
جولائی
مڈغاسکر میں ہجوم نے 30 سے زائد افراد کو زندہ جلایا
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: افریقی ملک مڈغاسکر کے دارالحکومت کے شمال میں واقع
جولائی
امریکہ اور طالبان مذاکرات میں کیا ہوا ؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو کہا
اگست
بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق بیروت میں پیجرز کے متواتر دھماکوں کے
ستمبر
اربعین زائرین کے بارے میں عراقی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعدادوشمار
🗓️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کی وزارت داخلہ نے امام حسین علیہ السلام کے
ستمبر
تل ابیب اور ریاض کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تردید
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر
مئی
حزب اللہ اور صہیونی فوج کی آمنے سامنے جنگ
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج صبح سے حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج
اکتوبر