🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حتمی نتائج vموصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن ) کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برخلاف ہماری جماعت مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی میاں محمد نواز شریف وکٹری اسپیچ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹر روانہں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن ) کے الیکشن سیل کے انچارچ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج اور مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 17 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 15 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد تقریبا 20 گھنٹے کے بعد بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف کچھ ہی نتائج کا اعلان کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے مخلتف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نتائج جلد جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے غزہ پر قبضے کی تجویز دی
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے قریبی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو
دسمبر
یمنی عوام کا غزہ کے لیے اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عوام
فروری
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
🗓️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے طالبان پر دباؤ کیوں ڈال رہا ہے ؟
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان، ویدانت
فروری
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
جنرل سلیمانی کے قتل بدلے کے بغیر نہیں رہ سکتا:اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہاکہ سپاہ
جنوری
الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت
🗓️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے
فروری
بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد
دسمبر