?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 5 سے 7 فیصد ہوگی تو غریبوں کو فائدہ پہنچے گا، گروتھ جیسے ہی بڑھتی ہے توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے،مستحکم گروتھ ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، وزیراعظم کی ترجیح نچلے طبقے کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 35 سال سے جانتا ہوں ایماندار آدمی ہے، عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ کو یہ عہدہ سنبھالنا ہوگا، یقین ہے عمران خان ملک کو ٹھیک کرے گا، 9 سال نیب عدالتوں کا سامنا کیا اور کیس جیتے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ایشیاء کی پہلی 25 منڈیوں میں شمار نہیں، ٹیکس اکٹھا نہیں ہورہا ہے ایکسپورٹ میں مسائل ہیں،ملکی گروتھ بڑھانے کیلئے لیکن ایکسپورٹ کی طرف توجہ نہیں، ایکسپورٹ نہیں ہوں گی تو ڈالر کیسے آئیں گے؟ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، چاہتے ہیں آئندہ ملک کو کبھی آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔
جیسے ہی گروتھ شروع ہوتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے،پاور سیکٹر کو ٹھیک کرنا ہے ، گروتھ 5 سے 7 فیصد ہوگی تو غریبوں کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے کہا کہ نچلے طبقے کو ریلیف دینا ہے،احساس پروگرام غریب لوگوں کیلئے ایک مکمل پیکج ہے ،مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے، مستحکم گروتھ ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مزید برآں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پاکر معاشی ترقی کو مستحکم بنائیں گے،حکومت کی پہلی ترجیح عوام کو سہولیات فراہم کرناہے، کورونا کے باوجود جی ڈی پی گروتھ 4فیصد تک پہنچ گئی باقی چیلنجز پربھی قابو پانا مشکل نہیں، اوورسیزپاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری اورپراپرٹی کی خریدوفروخت سے منافع کماسکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف اور تجزیہ نگار ڈاونے لائل نے مسلسل جنگ
جنوری
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل ایک عجیب بلیک ہول میں دھنسا جا رہا ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے ایک نوٹ میں کہا ہے
اگست
پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے
?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
طالبان کا افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان، جمہوری حکومت قائم کرنے سے انکار
?️ 21 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں
اگست
نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں
دسمبر
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
شام کے تیل کے کنوؤں پر کن گروپوں کا کنٹرول ہوگا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروپوں کے حملوں کے پس منظر میں
دسمبر