?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ سےضمانت کے باوجود گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد اٹک پولیس نے گزشتہ روز عمر ایوب، راجا بشارت، احمد چٹھہ، ماجد دانیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔
جمعے کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کیس کی سماعت کےدوران عمرایوب اور راجہ بشارت سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ سےضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا؟
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس لائنز میں غیر قانونی طور پہ حراست میں رکھا گیا، میرے پاس یہ پشاور ہائی کورٹ کا بیل آرڈر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے پولیس سے پوچھا کہ اپ نے کس قانون کے تحت عمر ایوب اور راجا بشارت کو گرفتار کیا، ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھالہٰذا عدالت نے ہماری ضمانت منظور کر دی ریلیز کرنے کا حکم دیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہ صرف اور صرف ایک گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو کی غیر قانونی گرفتاری تھی، انہوں نے کہا کہ ’میں شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب، محسن نقوی اور ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمے دار سمجھتا ہوں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلاف،نیتن یاہو کی استعفی کا مطالبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے اس حکومت
جنوری
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے
نومبر
پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ
مارچ
مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا اصلی ذمہ دار امریکہ:ایران
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن
جولائی
حکومت کیلئے اصل چیلنج ’اڑان پاکستان‘ پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، تاجر برادری کا انتباہ
?️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے
جنوری
ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں
ستمبر