?️
لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے، جس میں گروپ اراکین کو ان کے تحفظات دور کرنے اور ان کی وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے براہ راست ملاقات کی بھی پیشکش کی۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی شخصیات سے ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترین گروپ نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا ، اس کے علاوہ ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی فہرست بھی حکومتی ٹیم کے حوالے کی اور حلقوں کے مسائل ، بیورو کریسی کے رویے اور انتقامی کارروائیوں سے متعلق بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ ترین گروپ نے حلقوں کے حوالے سے بالکل حقیقی تحفظات سامنے رکھے اور جب گروپ کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کروا سکتے ہیں تو اس پر گروپ اراکین نے کہا کہ وزیراعلی کی تبدیلی پہلے نمبر پر مطالبہ ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرسکتی ہے، اس کے علاقہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جون
حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے
مئی
ایران کے خلاف اسرائیل کا حملہ کیسا تھا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے ایران پر نمائشی حملے اور اس کی
اکتوبر
یوکرین کی جنگ اس موسم گرما میں ختم ہو جائے گی:چین کی پیشین گوئی
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:ایک جاپانی اخبار نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
مارچ
صیہونی حکومت نے فلسطینی وزیر خارجہ کا سفری کارڈ ضبط کیا
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک
اپریل
سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا ردعمل
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جس نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اپریل