جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، پارٹی کا تیسرا نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے، جلد ہی باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے 2 نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس حوالے سے پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو بھی پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگل ٹیم کی جانب سے سیاسی جماعت کے نئے نام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے پارٹی رجسٹر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دے دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کے اجلاس میں ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے تاہم الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وہ اپنی الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں تاہم ڈیموکریٹس گروپ ق لیگ، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینی آبی اور زرعی وسائل کی لوٹ مار

🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 38.28 فیصد تک جا پہنچی

🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں

غزہ جنگ بندی کی وجوہات

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر

فواد خان کراچی کی مافیا اور نیوز روم کی سیاست پر بننے والی فلموں میں کاسٹ

🗓️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال انتخابات کیلئے سازگار نہیں ہے، حاجی غلام علی

🗓️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ

سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات کیس اور ریویو ایکٹ کے خلاف درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے

یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا

🗓️ 8 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے