?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس سے پہلے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا میکانزم ہونا چاہیے۔
خط کے مطابق آئینی بینچ میں کتنے ججز ہوں اس کا میکانزم بنانا بھی ضروری ہے اور آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے، کمیشن بغیر پیمانہ طے کیے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ تشکیل دے چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دے دی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جج تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے جب کہ 26ویں ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہوں، پہلے فل کورٹ بنا کر 26ویں ترمیم کا جائزہ لینا چاہیے۔
خط میں سینئر ترین جج نے کہا کہ رولز پر میری رائے اس ترمیم اور کمیشن کی آئینی حیثیت طے ہونے سے مشروط ہے، جج آئین کی حفاظت اور اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے، ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہئیں۔
مشہور خبریں۔
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی
مئی
پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد
?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات
مئی
ایران کے حملوں کا صیہونی معیشت پر اثر
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں اور جنگی حالات میں
اکتوبر
عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے
مئی
ہم فرانسیسی استعمار کے گھناؤنے قتل عام کو نہیں بھولیں گے: الجزائر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی استعمار پر تنقید کرتے ہوئے الجزائر کے صدر عبدالمجید
مئی
ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل میں
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن
مئی
فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء
اپریل