جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں: یاسمین راشد

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور ( سچ خبریں ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں،  اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں کورونا سے 29 افراد انتقال کر گئے جب کہ آج 28 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور پہلی بار ہوا ہے کہ روزانہ رپورٹ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی اور آج کورونا کے 901 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نےکہا سخت پابندیوں کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے اور پنجاب ویکسی نیشن میں سب سے آگے ہے، پنجاب میں 28 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا مریضوں کا مکمل طور پر فری علاج کیا جا رہا ہے، جہاں 2 ہزار 818 آکسیجن بیڈز میں سے ایک 804 زیراستعمال ہیں، اس وقت شعبہ صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم کورونا وبا ابھی موجود ہے اور ہمیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے، جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے وہ بھارت کی صورتحال کو دیکھیں اور اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کل ایک لاکھ 28 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ایک لاکھ 40 ہزار روز کی ویکسی نیشن کا این سی او سی نے ٹارگٹ دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کر دیا ہے ، 7 ہزار سے زائد لوگوں کے گھر پر ویکسی نیشن کر چکے ہیں ، اس وقت پاکستان میں 3 چینی ویکسین اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دوسری ڈوز لگوا رہے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ سائنو فارم لگ رہی ہے یا اسٹرازینیکا ہے، 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اپنے بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائیں کیوں کہ کورونا سے مرنے والوں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات

22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ

ایران کا تل ابیب کی معیشت کو تازہ ترین دھچکا

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ایئر لائن العال نے جمعرات کے روز اپنی تازہ مالی

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی

کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر

فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی

?️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی

ایرانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جوا ب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی صدر

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سپاہ پاسداران جانب سے پیغمبر

سویڈن کمپنی کا ایرانی تتلی کے بچوں کے لیے پٹیاں فروخت کرنے سے انکار

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    اسٹاک ہوم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر احمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے