?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک وفد سے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے تاکہ فریقین کے درمیان حل طلب امور پر بات چیت کی جا سکے۔
’کلائمیٹ ریزلنٹ پاکستان کانفرنس‘ 9 جنوری (پیر) کو جنیوا میں منعقد ہوگی جس کی میزبانی حکومتِ پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر کریں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد عوام اور حکومت کی مدد کے لیے حکومتی نمائندوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ ’منیجنگ ڈائریکٹر آی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے 6 جنوری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ فون پر سیرحاصل گفتگو کی‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ کرسٹالینا جارجیوا نے سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں سے دوبارہ اظہار ہمدردی کیا اور بحالی کے اقدامات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا’۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں حل طلب مسائل پر آگے بڑھنے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔
خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کے لیے 2 سے 3 روز میں آئی ایم ایف کا ایک وفد پاکستان آئے گا‘۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ برس اس میں مزید ایک ارب کا اضافہ کردیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 18 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے جو التوا کا شکار ہیں، ابتدائی طور پر 2 ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کی مخصوص شرائط ماننے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور اختلاف تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد 6 جنوری کو وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا کو جنیوا میں کلائمیٹ ریزلنٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے‘۔
پریس ریلیز کے مطابق ’کرسٹالینا جارجیوا نے دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا لیکن وضاحت کی کہ 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ کے پہلے سے طے شدہ اجلاسوں کے سبب وہ کانفرنس میں صرف آن لائن شرکت کر سکیں گی‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے ملک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے پر منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان جاری قرض پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔
مشہور خبریں۔
عمران خان ساتھیوں کی رائے سے اتفاق کریں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ سعد رفیق
?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد
جولائی
نیتن یاہو کی موجودگی کے خلاف صیہونیوں/امریکیوں کے مظاہروں کے لیے عالمی نفرت کی گہرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی شہریوں نے اپنے ملک میں بینجمن نیتن یاہو کی
ستمبر
ڈالر کی پاکستان منتقلی کیلئے چینلز کی عدم موجودگی سے روپے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ
?️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے متنبہ کیا
جنوری
ہم فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں: اردن
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں
فروری
ظالم کی بھی حمایت، مظلوم کا ساتھ بھی،سویڈن حکام کی دوہری پالیسی
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:ایک تاخیری اقدام میں سویڈن کی حکومت نے اس ملک میں
جولائی
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ تھریڈز پر
جون
’شیر‘ کی آخری قسط کا سنیما میں شاندار پریمیئر
?️ 3 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈراما سیریل ’شیر‘ کی آخری قسط گزشتہ روز
اکتوبر
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
?️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری