🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے، جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی، آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی، تنخواہ دار، غریب آدمی مارا جائے گا، میرا جینا مرنا ملک میں ہے، آخری بال تک لڑوں گا، عوام کے حقوق، آزادی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے لڑتا رہوں گا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، ملک میں وہ قانون ہے جو جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے، بہاولنگر واقعہ سے یہ ثابت ہو گیا، ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت ہے، بہاولنگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگ لی، وائسرائے نے کہا یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے، طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میری بیوی کی طبعیت خراب ہے، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا، 6 سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی اب 4 ہفتے سے بیمار ہے، مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا، میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے، اس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے، ظاہری معائنے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا، ٹیسٹ ہوں گے تو حقائق سامنے آئیں گے، مجھے پتا ہے اس سب کے پیچھے کون ہے، ہمیں حکومت سے خطرہ ہے، حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کر سکتے، عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے، عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشریٰٰ بی بی سے متعلق رائے لے۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سماعت کے اختتام پر جج ناصر جاوید رانا سے مکالمے کے بعد جج ناصر جاوید رانا نے کل 12 بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے قائد پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔
مشہور خبریں۔
اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے
جون
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
نومبر
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
مصر کا صیہونی ریاست کو سخت انتباہ
🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے صیہونی ریاست کو
اپریل
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
🗓️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے
نومبر
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری
بجلی کے تعطل پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، سربراہ کے-الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 13 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سربراہ کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک)
اکتوبر