جماعت اسلامی کا کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے خلاف اسلام آباد میں واقع کرغزستان کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری کرغزستان سفارت خانے کے باہرپہنچ گئی اور سفارت خانے کے اردگرد خاردار تاریں لگا دیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کہا ہے کہ ‏کرغزستان میں ہمارے بچوں پر حملے ہورہے ہیں، کچھ طلبہ کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، پاکستانی سفارت خانہ بچوں کی کالز تک نہیں اٹھارہا، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں روایتی بیانات کی بجائے ٹیم بشکیک روانہ کی جائے اور ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف نے بھی کرغزستان سے طالب علموں کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزارت خارجہ سے کرغزستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے انہیں بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے انہوں نے کہا ہے کہ متعدد پاکستانی طلباء کرغزستان میں مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والےخصوصاً التمیمی یونیورسٹی بشکیک سے طالب علموں نے رابطہ کیا ہے، پاکستانی طلباء نے کرغزستان کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، ساری صورتحال کے پیش نظر ہم وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرغستان میں موجود سفیر سے رابطہ کرے، وزارت خارجہ وہاں موجود طالب علموں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ان کو بحفاظت پاکستان پہنچانے کے لئے اقدامات کرے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو طالب علموں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران انہیں خود ہاسٹل کا دورہ کرکے طالب علموں سے ملاقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستانی طلباءک و ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا سفیر سے کہنا ہے کہ طالب علموں کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور انہیں بروقت معلومات فراہم کرتے رہیں، سفارتخانہ زخمی طلباء کو طبی سہولیات فراہم کرے، جو زخمی طالب علم پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے، اخراجات حکومت برداشت کرے گی، اپنے طلبا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس سلسلے میں ہماری حکومت کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے، اس وقت تک بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ حالات معمول پر آنے تک اپنے گھروں تک محدود رہیں، ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طالب علموں کے ہاسٹل پر مشتعل افراد کے حملے کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان کشیدگی میں پاکستانی طلباء بھی زد میں آئے جہاں عرب ممالک کے کچھ طالب علموں سے مقامی لوگوں کا جھگڑے سے اس سارے معاملے کی شروعات ہوئی، جس کے بعد مقامی افراد نے غیر ملکی طالب علموں کے ہاسٹل پر حملہ کردیا، جو بہت بڑی تعداد میں تھے جنہوں نے بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طلبہ و طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی

پاکستانی حکام کا ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:بدھ کو پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں قریشی نے اس

لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا

?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ

اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں:صیہونی تارکین وطن

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں اشیائے خورد نوش

غزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں کس ملک کی مقبولیت بڑھی ہے، کس کی کم ہوئی ہے؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اردن میں ہونے والے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا

رواں سال میں امریکہ میں جرائم کے اعدادوشمار کتنے بڑھے؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے