جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے، ہمارے پاس ایک ہی قانونی راستہ ہے کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس جائیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب آپ کی پوزیشن یہ نہیں ہے کہ آپ ان سے پوچھیں کہ آپ کو الیکشن کروانا ہے یا نہیں، آپ کو آئین نے یہ اختیار دیا ہے کہ آرمی ، ایف سی، پولیس اور پورے پاکستان کے کسی بھی ادارے کو الیکشن کے انعقاد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، یہ اختیار آئین پاکستان چیف الیکشن کمشنر کو دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے سہولت کار بن جاتے ہیں، آپ ان لوگوں کے سہولت کار بن جاتے ہیں جو لوگوں کو بااختیار نہیں بنانا چاہتے، کراچی کے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں، آپ بجائے اپنا اختیار استعمال کریں، ان اداروں سے پوچھتے رہیں گے، اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک کمزور چیف الیکشن کمشنر ہیں، آپ اپنی آئینی پوزیشن سے واقف نہیں ہیں، آپ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے، آپ نے تیسری مرتبہ یہ حرکت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کہتے رہتے ہیں کہ الیکشن کروائیں گے لیکن جب الیکشن منعقد کروانے کا وقت آتا ہے اور تین، چار دن رہ جاتے ہیں تو آپ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے سہولت کار بن جاتے ہیں، اس لیے کراچی کے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، اب ان سڑکوں کے لیے ورلڈ بینک کے آئے ہوئے 14 ارب روپے سے حساب بنا لیا، یہ خیرات نہیں ہوتی، ہم اس کا قرض ادا کرتے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس ادا کرتے ہیں، ان ٹیکسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے، اس کا بجٹ مافیا ہڑپ کر جائے، اس لیے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کرو کہ 15 ارب روپے بھی انجوائے کرو، امداد کے پیسے بھی انجوائے کرو۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 14 سال کا 5 ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہے وہ بھی ہڑپ کر جاؤ، مجھے افسوس ہے کہ کتنا کھائیں گے یہ اور کیا اپنی قبر میں لے کر جائیں گے، ان کی ہوس ختم نہیں ہوتی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان پریشانی ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے اور جیسا کہ شہر کراچی کی ویو ہے کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ جماعت اسلامی کا میئر آنا چاہیے، سروے کروائے ہوں گے تب ہی تو انہیں پریشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ادارہ نور حق میں آ کر اعلان کیا تھا کہ ہم معاہدے کے مطابق عمل کریں گے، کام شروع کیا، پھر آپ کی گود میں ایم کیو ایم آ کر بیٹھ گئی، اسے خوش کرنے کے لیے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کررہے ہیں اور اختیارات بھی نہیں دے رہے، ہمیں کسی صورت یہ قابل قبول نہیں ہے، سندھ حکومت کا یہ رویہ کراچی دشمن اور جمہوریت دشمن رویہ ہے، کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ ایک شہر کا انتخاب نہیں کروا سکتے، خدانخواستہ کوئی آفت آ گئی تو آپ کیا کریں گے؟ آپ کہتے ہیں کہ فوجی اہلکار سرحدوں پر موجود ہیں، اللہ نے کرے کوئی جنگ تو نہیں ہو رہی، ابھی تو بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوتیں دی جارہی ہیں، اس وقت آرمی کو کیوں نہیں بلایا جاسکتا؟

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ رینجرز رسپانس ٹیم میں تو ہوگی لیکن وہ ہم اسٹیشن پر نہیں بیٹھا سکتے، یہ کونسی منطق ہے؟ سیدھی سیدھی بات ہے کہ انتخاب نہیں کروانا چاہتے، سب ملے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے فوج و پولیس کی تعنیاتی کی ہدایات ہی جاری نہیں کی، آپ تو ان سے پوچھ رہے ہیں، اگر آپ کے اندر اتنا حوصلہ نہیں ہے کہ پاکستان کے اداروں کو ہدایت نہیں کرسکتے تو آپ اس آئینی پوزیشن پر کیوں بیٹھے ہیں؟ مستعفی ہوں، ہماری جان چھوڑیں، کوئی باہمت آدمی آئے اور لوگوں کو بنیادی جمہوری حق ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست جمع کروائی ہوئی ہے کہ 23 اکتوبر کو لازمی انتخابات کروائے جائیں، 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے سماعت کی تاریخ کے لیے 25 اکتوبرکے لیےنوٹس جاری کیے گئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے، ہمارے پاس ایک ہی قانونی راستہ ہے کہ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس جائیں اور ویسے چیف جسٹس آف پاکستان کو تو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 88 فیصد لوگ ضمنی انتخابات میں نہیں نکلے، کراچی کے لوگوں کو بلدیاتی انتخابات چاہئیں، اس لیے ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، اور جمعرات کو شہر بھر کے مختلف مقامات پر احتجاج کریں گے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ بھاگیں گے ہم ان کے پیچھے پیچھے جائیں گے، ان سے انتخابات کروائیں گے اور اپنا مینڈیٹ حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مشاورت کرکے ایک بہت بڑی تحریک چلائیں گے، یہ ظالم کراچی کو سانس نہیں لینے دے رہے، یہ ہماری بقا اور نوجوانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، اب ہم بہت بڑی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس فائل کریں گے، سڑکوں پر اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹرز کا کالعدم ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش

🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور اپوزیش سینیٹرز  نے ٹی ٹی پی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اینڈ کیڈسٹریل میپنگ

شمالی لبنان میں فیول ٹینکر دھماکہ / 28 ہلاک ، 79 زخمی

🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شمالی لبنان میں ایک فیول

امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ

🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے

بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

🗓️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے

ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور

سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:   یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا

قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے