جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی۔

عدالت نے عمران ریاض کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر اس مقدمے میں رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 22 فروری کو اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور عمران ریاض کو طلب کیا تھا۔

اس کے اگلے روز عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

جبکہ 23 فروری کو لاہور کی ضلع کچہری نے کرپشن کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

یکم مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

تاہم، اسی روز پولیس نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں عمران ریاض خان کو طلبی لگوا کر انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

28 drown in India bus crash, many of them children

🗓️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جائیں: اسرائیل

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار

🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ

امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 15 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے