جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں محسن نقوی، سردار محمد یوسف، طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کا معاملہ ہر عالمی فورم پر لڑا، پاکستان میں احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا، جنگ بندی معاہدے سے فلسطینی سجدہ ریز ہوئے، پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن مظاہرے کیےگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں جن میں لندن، اٹلی، برطانیہ میں ایک گملا نہیں ٹوٹا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ فلسطین کے حق میں یہ کیسا احتجاج ہے جس میں جدید ہتھیار، خنجر، چاقو اٹھائے لوگ شریک ہوئے، احتجاج کرنے والوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچائیں، مظاہرین نے پولیس انسپکٹر کو شہید کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر کا کیا قصور تھا کہ اسے اکیس گولیاں ماری گئیں، جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو احتجاج کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مظاہرین سے کہا تھا کہ آپ واپس چلے جائیں کچھ نہیں کہا جائے گا، مظاہرین ہر دفعہ مذاکرات میں نئی شرائط سامنے لے آتے تھے، لبیک یارسول کا نعرہ ہم سب کا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ آخری وقت تک مذاکرات کرتے رہے، کارروائی صرف پرتشدد مظاہرین کےخلاف کی گئی، پولیس نے راستہ کلیئر کرایا، پرامن احتجاج سب کا حق ہے،جلاؤ گھیراؤ کا نہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے

عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ

ملک بھر میں ’یوم اقبال‘ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم

توہین عدالت کیس: اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے

771 ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 1990

اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں

الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے