?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں محسن نقوی، سردار محمد یوسف، طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین کا معاملہ ہر عالمی فورم پر لڑا، پاکستان میں احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر طرح سے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا، جنگ بندی معاہدے سے فلسطینی سجدہ ریز ہوئے، پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں پرامن مظاہرے کیےگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں جن میں لندن، اٹلی، برطانیہ میں ایک گملا نہیں ٹوٹا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ فلسطین کے حق میں یہ کیسا احتجاج ہے جس میں جدید ہتھیار، خنجر، چاقو اٹھائے لوگ شریک ہوئے، احتجاج کرنے والوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچائیں، مظاہرین نے پولیس انسپکٹر کو شہید کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر کا کیا قصور تھا کہ اسے اکیس گولیاں ماری گئیں، جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو احتجاج کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مظاہرین سے کہا تھا کہ آپ واپس چلے جائیں کچھ نہیں کہا جائے گا، مظاہرین ہر دفعہ مذاکرات میں نئی شرائط سامنے لے آتے تھے، لبیک یارسول کا نعرہ ہم سب کا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ آخری وقت تک مذاکرات کرتے رہے، کارروائی صرف پرتشدد مظاہرین کےخلاف کی گئی، پولیس نے راستہ کلیئر کرایا، پرامن احتجاج سب کا حق ہے،جلاؤ گھیراؤ کا نہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے دنیا میں تفرقہ انگیز سیاست کے شعلوں کو بھڑکا دیا: لندن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل
ستمبر
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
افغانیوں کع در بہ در کرنے کے بجائے ان کیلئے ملک کے اندر انتظام کیا جائے
?️ 1 اگست 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے
اگست
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
ایک مہینے کے اندر کابل پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا؛امریکی اعلی عہدہ داروں کا دعوی
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ
اگست
سمندری طوفان ڈینیئل سے لیبیا میں 300,000 بچوں کی زندگی متاثر
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:یونیسیف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لیبیا میں آنے والے
ستمبر
ٹرمپ کے نئے ٹیکسز پر عالمی ردعمل؛ تجارتی جنگ کا خدشہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک کی درآمدات پر
اپریل
صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں
نومبر