?️
لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے،ان کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب آج منعقد کی جائیگی،تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کرینگے۔الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا جائے گا۔
نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے۔ سبکدوش ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی اڑھائی سال سے زائد عرصہ تک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہے ۔جسٹس امیر بھٹی کی زیر قیادت لاہور ہائیکورٹ میں 3لاکھ سے مقدمات کو نمٹایا گیا۔
جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف 6جولائی 2021کو اٹھایا تھا۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا تھا ،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز، سرکاری وکلائ، سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھے۔حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا پرتپاک تاریخی استقبال کیا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس امیر بھٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ جسٹس امیر بھٹی 12مئی 2011کو عدالت عالیہ لاہور کے جج مقرر ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں 70لاکھ سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ 1962کو صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی تھی۔


مشہور خبریں۔
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون
آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ
اگست
امریکہ کا بغداد کو انتباہ، خطے میں جلد فوجی کارروائی متوقع
?️ 3 نومبر 2025امریکہ کا بغداد کو انتباہ، خطے میں جلد فوجی کارروائی متوقع عراق
نومبر
غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کا معاملہ، او آئی سی نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 26 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی
مئی
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی
نومبر
تل ابیب کی یو اے ای سے حالات کو پرسکون کرنے کی درخواست
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اٹمار بن گوئر کے مسجد الاقصی
جنوری
اپوزیشن کی جیت سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ
دسمبر