?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں، اب گھوسٹ ملازمین اور افسران اپنی موت خود مریں گے، جو ملازمین کام کریں گے ان کو نوازا جائے گا، ریلوے ملازمین کے لئے اپنا مکان ایک خواب تھا جو عمران خان کی حکومت میں حقیقت بنے گا، ریلوے ملازمین کی بہتری کے لئے جہاں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی کروں گا۔
پیر کو کم آمدن اور ملازمین کو ہائوسنگ فنانس کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں اب گھوسٹ ملازمین اور افسران اپنی موت خود مریں گے۔ جو ملازمین کام کریں گے ان کو نوازا جائے گا۔ اسی خستہ حال ٹریک پر سو سے زائد ٹرینیں چل رہی ہیں جو ایسے افسران اور ملازمین کی بدولت ہے۔آج ریلوے مزدوروں کا دن ہے اخوت کے تعاون سے ہائوسنگ کے لئے بلا سود قرضوں کی شروعات ریلوے سے کررہے ہیں۔
اخوت فائونڈیشن کے ذریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے پاکستان ریلوے نے اخوت کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ریلوے ملازمین کے لئے اپنا مکان ایک خواب تھا جو عمران خان کی حکومت میں حقیقت بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے سات لوگوں کو منتخب کیا جائے گا جو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر شروع کئے گئے دوسرے منصوبوں میں پسے طبقے کو جو مراعات دی گئی ہیں ان کو ریلوے ملازمین کے لئے بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ ریلوے کی طرح ریلوے ملازمین بھی ترقی کریں گے تاکہ پاکستان ریلوے کا نام قائم دائم رہے۔ اخوت کا سارا نظام پسے طبقے کو اوپر اٹھانے اور ریاست مدینہ کے نظریہ کے مطابق ہے۔ ریلوے ملازمین کی بہتری کے لئے جہاں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی کروں گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
اسرائیل فوجی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم یہودیوں کی بھرتی پر مجبور
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے افشا کیا ہے کہ فوجی ادارہ
اگست
صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج
مارچ
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ
غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حیران کن اور
اکتوبر
پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا
?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے
جون
مظاہرین کے خلاف تشدد پر نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ دائر
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:عبوری صیہونی حکومت میں اقتدار کی کشمکش اور سیاسی کشیدگی کے
فروری
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب
اپریل