?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلاح ہوتی ہے۔70 سالہ نظام کو جادو کی چھڑی سے ایک دم ٹھیک نہیں کرسکتے،سیاسی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ججز اور عدالتوں کو تنقید سے خوف یا گھبراہٹ نہیں،ججز اور عدالتوں کا مقصد ہے کہ ہرشہری کو سستا انصاف فراہم کریں۔
قوانین پر نظر ثانی ہونا ضروری ہے، جبکہ نظام کی تبدیلی اور اصلاحات بھی بہت ضروری ہیں،ہمارا وجود ہی سائلین کیلئے ہے اور سائلین کی خدمت کو اہم سمجھتے ہیں۔ عمارتیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں سائلین کو سہولت نہ دے سکیں تو بے معنی ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ کیا سائلین کا ہم پر اعتماد ہے یا نہیں؟ وکلا کی لیڈرشپ کو مبارکباد دیتا ہوں،لائرز کمپلیکس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
وزیر قانون نے ٹھیک کہا کہ عدلیہ کیلئے بہت سارے چیلنجز ہیں۔آرٹیکل 7 میں پتہ چلا کہ ریاست کی تشریح میں عدلیہ کا ذکر نہیں۔سیاسی قائدین بھی سائلین کے اعتماد کو بحال کرنے میں کردار ادا کریں،ہم نے سائلین کے اعتماد کو بحال کرنا ہے،یہی ہمارا مقصد ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ تنقید سے ججز کی اصلاح ہوتی ہے،سائلین کا وہی اعتماد بحال کرنا ہے جو ان کا حق ہے۔
ہمیں عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔امید رکھتا ہوں ریاست شہریوں کے لیے سستا انصاف کا وعدہ پورا کرے گی۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاحات کے ذریعے انصاف کے نظام کو مضبوط کیا جائے۔اگر سائلین کو سستا اور فوری انصاف نہ ملے تو یہ عمارتیں بے معنی ہیں۔ججز اور وکلا کا وجود ہی سائلین کیلئے ہے۔ستر سال کے نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل بھی نہیں کر سکتے،ہمارا مقصد سائلیں کی خدمت کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکیوں کی ایف بی آئی جاسوسی میں تین گنا اضافہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو جاری ہونے والی اپنی سالانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ
اپریل
اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
اپریل
عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ
اپریل
حماس نے کتنی بار اسرائیل کو چونکایا؛ اسرائیلی اخبار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں بحرین کا حیران کن بیان
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: بحرین کی حکومت نے عجیب و غریب طرز عمل کے
اکتوبر
دبئی میں یہودی عبادتگاہ (ہیکل) کا افتتاح
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے جو روز بروز صیہونیوں کے قریب ہوتا
فروری
خارجی دہشت گردوں کا بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید
?️ 20 نومبر 2024بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خارجی دہشت گردوں
نومبر
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر