تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے:بیرسٹر اعتزاز احسن

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کا خواہمشند ہے ۔نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایڈوائز ہنری کسنر لاہور آئے تھے اور میٹنگ میں کسنجر نے بھٹو سے کہا کہ تم جو کام کر ہرہے ہو اس کی وجہ سے ہم آپ کو تاریخ میں عبرتناک مثال بنا دیں گے۔

تیسرا فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جمہوری نظام خطرے میں ہی رہتا ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا اب پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو دو الگ چیزیں ہیں یہ لوگ تو مال بچانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کسی بات چیت کا علم نہیں، موجودہ حکومت سے بات نہیں ہو گی جن سے بات ہو گی ان سے کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ جمہوریت چلنی چاہئیے، 2018ء کے الیکشن میں 155 پی ٹی آئی کے ممبران تھے، 2018ء کے الیکشن میں موجودہ حکومت کے 162 ممبران تھے۔ قادر خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ 17 ممبران ان کو کس نے لا کر دئیے؟ جس ملک نے سازش کی تھی؟۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ہم نے اس طرح کی طوفان بدتمیزی نہیں دیکھی، اس شخص نے سپریم کورٹ کو چھوڑا نہ ہی آرمی چیف کو، یہ پہلے دھمکا رہا ہے۔پھر اداروں کے پاؤں پڑ رہا ہے۔شہباز گل تو کونسلز بننے کے لائق نہیں ہے۔قادر مندوخیل نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے خلاف انہوں نے باقاعدہ ٹرینڈ چلایا۔انہوں نے اتسفسار کیا کہ اس سے پہلے یہ پیکا آرڈیننس نہیں لائے تھے ؟۔

مشہور خبریں۔

فلسطین میں خوش آئند دریافت

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی کسان نے حادثاتی طور پر غزہ میں ایک نایاب

سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف

واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب

لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ

نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم   

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بنیامین نیتن یاہو

سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مقابلہ

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے کھیل اور تجارت کے ساتھ ساتھ جیوسٹریٹی کے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش

?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے