تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری

?️

بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع پہاڑی سلسلے کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال ژوب اور سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کی گئیں، مرنے والے افراد کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ژوب میں قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 22 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم نے بتایا تھا کہ بس تقریباً 23 افراد کے ہمراہ لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی اور اخترزئی کے قریب پہاڑ کی چوٹی سے گری، جس میں سوار 22 مسافر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

مشہور خبریں۔

ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں

جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق  افغانستان

ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد

اختلافات اپن جگہ پر دوستی اپنی جگہ پر؛جرمن چانلسر اور امریکی صدر کی ملاقات

?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر اور جرمنی کی چانسلر نے روسی گیس پائپ لائن

یمن جنگ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات

ایف بی آئی کا بجٹ بند ہونا چاہیے:ٹرمپ

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے مین ہیٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے