?️
سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں افغانستان کے چھ پڑوسی ممالک کے آئندہ سربراہی اجلاس میں کابل کی عبوری کابینہ کی موجودگی پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ افغانستان کے پڑوسیوں کے ساتھ اس ملک کے مسائل میں مدد کے لیے تعمیری مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ، پاکستان ، چین ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان پر مبنی افغانستان کے چھ ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس جلد ہی تہران کی میزبانی میں ہوگا،پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسی 6 ممالک کے وزرائے خارجہ کے تہران میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں کابل کی عبوری حکومت کی موجودگی کے بارے میں مشاورت کر یں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتے ، اقوام متحدہ کے اقدام پر جنیوا میں افغانستان کانفرنس منعقد ہو گی اور پاکستان اس تقریب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس میں شرکت کرے گا،واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مجازی اجلاس کی میزبانی پاکستان نے گزشتہ بدھ کو کی تھی اور اس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شرکت کی تھی، چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ پڑوسیوں نے اتفاق کیا کہ وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں جاری رہیں گی اور اگلی ملاقات تہران میں ہوگی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ افغانستان کے بارے میں چھ ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین باقاعدہ مشاورت کا طریقہ کار نافذ کیا جائے اور مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال اور ہم آہنگی کے لیے ایک ہی وقت میں کابل میں سفارتخانے کے نمائندوں کی ملاقاتیں منعقد کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کو وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف مارچ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستانی عوام
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے جمعرات کی
اپریل
یمن کا امریکہ کو انتباہ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واشنگٹن کی
نومبر
سیاستدانوں کے خواتین کے خلاف نازیبا زبان پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا اظہار مذمت
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس
نومبر
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
ہم جنس پرست صیہونی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی ایک مذہبی جماعت نے اعلان
دسمبر
حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب
?️ 17 جنوری 2021حکومت اپوزیش کے بجاے عوامی مشکلات پر توجہ دے: مریم اورنگزیب لاہور
جنوری
حکومت کسی کی غلط طریقے سے خریدی ہوئی زمین کی ذمہ دار نہیں
?️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےمشیر داخلہ و احتساب شہزاد
اپریل