🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معافی کا فیصلہ ان کے وکلاء کریں گے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ معافی مانگنے سے عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق اور نقصان نہیں پڑے گا، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت کرتے ہیں تاہم عمران خان کہیں گےیا نہیں کہیں گے، یہ وکلاء فیصلہ کریں گے۔
نوازشریف اور آصف زرداری کی خواہش تو ہو سکتی ہے کہ ان کی پسند کا آرمی چیف لگے لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ جب کوئی آرمی چیف تععینات ہوتا ہے تو سیاہی خشک نہیں ہوتی کہ وہ انڈیپنڈنٹ ہو چکا ہوتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اس حکومت کی خواہش پوری ہوتی ہے کہ اتنا شاید واضح یہ حقیقت ہو نہ کہ یہ حکومت نومبر کے آخر تک پاور میں ہو گی تین ماہ کا عرصہ بہت بڑا ہوتا ہے۔
یہ کہنا کہ نومبر کے آخر میں یہی حکومت ہو گی ،قبل از وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اوپر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کہہ چکا تھا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے۔پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے اس حوالے سے بیانات بالکل مختلف ہیں۔
دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔فواد چوہدری نے جو بات کی تھی وہ شروع دنوں کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت قریبی ہوتے تو جو ہمارے خلاف کام ہو رہا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ روک دیتی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کے اوپر بنائے گئے کیسز اور عمران خان پر بنائے گئے کیسز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار
ستمبر
جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
🗓️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں
اگست
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
ریاض تہران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے: سعودی عرب
🗓️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ
اکتوبر
صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ
مئی
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار
🗓️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد
فروری