?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کروانے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہو جائے گا۔
میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ سب ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر الیکشن کی ساکھ متاثر کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا دی گئی وہ غلط تھی، فیصلہ عبوری تھا اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ہی نہیں کی تھی، سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ عدالت کے علم میں آیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس پر عدالت نے نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے نا اہلی ختم کرانے کیلئے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی تعیناتی: ’اتحادی جماعتوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا‘
?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکمران اتحاد
نومبر
فاتح کمانڈروں کے خون کا بدلہ خطے سے امریکہ کی بے دخلی اور صیہونی حکومت کی تباہی ہے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے صیہونی
جنوری
وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا
مئی
صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی
جنوری
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2025 جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں
دسمبر
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور
جون
بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور
جنوری