توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج طلبی کا سمن گزشتہ روز زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا۔

مذکورہ سمن مبینہ طور پر عمران خان کے وکیل کو موصول ہوا ہے، نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ تحائف کیس کے سلسلے میں آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف غیر ملکی معززین کی جانب سے انہیں دیے گئے کچھ سرکاری تحائف اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ان میں وہ رولیکس گھڑی بھی شامل ہے جو انہوں نے مبینہ طور پر کم داموں میں خریدی اور پھر انہیں لاکھوں روپے میں فروخت کردیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر اختیارات کے غلط استعمال، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور تحفے میں دیے گئے سرکاری اثاثے بیچ کر غیر قانونی فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت 1974 میں قائم کیا گیا محکمہ ہے جو حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو دیگر ممالک کی حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے دیے گئے قیمتی تحائف کو اپنی تحویل میں رکھتا ہے۔

یہ محکمہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور ان کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہ کرنے اور جھوٹے بیانات اور غلط ڈیکلیریشن پر ان کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں خبروں میں رہا ہے۔

توشہ خانہ قوانین کے مطابق تحائف اور اس طرح کی موصول ہونے والی دیگر اشیا کو کابینہ ڈویژن میں رپورٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 12 مارچ کو حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والے سرکاری عہدوں کے حامل افراد کا ریکارڈ پبلک کردیا تھا جن میں سابق صدور، وزرائے اعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، سیاستدان، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ جرنیل، جج اور صحافی بھی شامل ہیں۔

رواں ماہ وفاقی کابینہ نے ’توشہ خانہ پالیسی 2023‘ کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز

جنگ بندی کے مذاکرات میں فلسطینی فریق پر دباؤ

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی واللا سائٹ نے صیہونی سیاسی ذریعے کے

حماس کے کمانڈر کا قتل؛امریکی صیہونی سازش

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت  نے حماس کے

سعودی وزات دفاع میں کیا ہو رہاہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی

کورونا کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء اور آکسیجن نہیں ہے

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)

امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو

87 فیصد خُوردہ ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ذرائع سے کی جارہی ہیں، اسٹیٹ بینک

?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی

سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے