تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا

سینیٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کا پیش کردہ تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور کر لیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن جاوید عباسی نے سینیٹ میں تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی تعلیم لازمی قرار دینے کا بل پیش کیا جو منظور ہوا۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی پڑھائی جائے اور چھٹی جماعت سے گیارہویں جماعت تک عربی گرامر پڑھائی جائے۔

قبل ازیں تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی پڑھائی کا بل سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ وزیر 6 ماہ میں اس بل پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

بل کی مخالفت کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عربی زبان کا میرے مذہب کے ساتھ بس اتنا تعلق ہے کہ قرآن پاک عربی زبان میں نازل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عربی کا اسلام، قرآن اور مسلک سے تعلق نہیں ہے اور ہم سب الحمد اللہ مسلمان ہیں، ہمیں کسی سے مسلمان ہونے کے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عربی زبان کو ہم نہیں اپنائیں گے تو ہم اسلام کی دائرے سے باہر نہیں ہو جائیں گے، ریاست کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی کثیر الثقافتی، زبان کے تنوع کو ختم کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ریاست کی عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عرب کلچر میرا نہیں ہے بلکہ انڈس ویلی میرا کلچر ہے، بل کے ذریعے میری مادری اور علاقائی زبان پر عربی کو فوقیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عربی کو لازمی زبان بنانے کا اسلام قرآن اور دو قومی نظریے سے کوئی تعلق نہیں، ریاست کی سوچ ہے کہ اسلام کو سیاسی ایجنڈے کے حصول کے لیے استعمال کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عربی زبان بطور آپشنل موجود ہے لیکن لازمی کیوں قرار دیا جائے کہ میں عربی لازمی پڑھوں۔

اس حوالے سے سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ قرآن اور نماز عربی میں پڑھی جاتی ہے، عربی دنیا کی پانچویں بڑی اور 25 ممالک کی سرکاری زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سمجھیں تو ہم ان مسائل سے نہ گزریں جن سے ہم گزر رہے ہیں، میں سب زبانوں کے حق میں ہوں، روسی، انگریزی، ہسپانوی زبان سکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے اعتراض نہیں کیا کہ انگریزی نہ پڑھائی جائے، اگر عربی سے اعتراض ہو تو کسی اور زبان کے لیے بھی اعتراض ہو سکتا ہے، ہمارے لوگوں کو عربی زبان آئے تو مشرق وسطیٰ کے ممالک میں زیادہ پاکستانیوں کو نوکری ملے گی۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جنت کی زبان عربی ہے، عربی زبان سیکھنے سے عربی کا ترجمہ سمجھ آ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشلزم اور مارکس کی ہم بات کرتے ہیں اور میں نے بھی انہیں پڑھا کیونکہ انہیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ضروری ہے کہ ہم سمجھیں قرآن کیا کہتا ہے، انہوں نے کہا کہ سمجھنے کے لیے زبان آنا ضروری ہے۔

حکومت نے تعلیمی اداروں میں عربی لازمی تعلیم کے بل کی حمایت کی، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اچھا مسلمان بننے کے لیے عربی سیکھنا ضروری ہے، میں رضا ربانی کی رائے کی مخالفت کرتا ہوں۔

علی محمد خان نے کہا کہ اللہ کا پیغام سمجھنے کے لیے عربی کو سمجھنا ضروری ہے، آرٹیکل 31 کہتا ہے اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق گزارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی

?️ 2 جون 2022پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت

صرف چند دنوں میں شام میں 1600 دہشتگرد ہلاک

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے شہر حماہ کے مرکز میں موجود فیلڈ ذرائع نے

اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب

?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل

مغربی ممالک ہمیں شکست نہیں دے سکتے:روس

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب

کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی

پی ٹی آئی نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے

ریپبلکن سینیٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو نظرانداز کیا

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امدادی پیکج کی مخالفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے