?️
لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، ترین گروپ کل مراد راس سے ملاقات میں مطالبات پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے گا۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کا نمائندہ وفد کل وزیراعلیٰ کے نمائندے مراد راس سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ 6 روزقبل کی ملاقات کی سفارشات میں پیش رفت پرپوچھے گا ، جس پر وزیراعلیٰ آفس نے ترین گروپ کےمسائل پرخصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات دے دیں۔ترین گروپ اورمراد راس کی گزشتہ ملاقات میں پرویز خٹک کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع جہانگیر ترین گروپ کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار سمیت تمام آپشنز پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے، رہنما ترین گروپ عبدالحئی دستی نے کہا معاملات جوں کے توں ہیں پیشرفت نہیں ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ آخری ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کوممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ترین گروپ نے وفاقی محکموں کے حوالے سے بھی تحفظات پرنمائندوں کو آگاہ کیا۔ترین گروپ اورمراد راس کی گزشتہ ملاقات میں پرویز خٹک کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی نمائندے ترین گروپ کو مائنس بزدار فارمولے سے ہٹانےکی کوشش کریں گے۔گذشتہ روز ترین گروپ کے اہم ایم پی اے رفاقت گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار سمیت تمام آپشنز پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے، رہنما ترین گروپ عبدالحئی دستی نے کہا معاملات جوں کے توں ہیں پیشرفت نہیں ہوئی۔
با خبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 6 ایم پی ایز 3 روز میں عثمان بزدارسےملاقات کرچکےہیں، ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ن لیگ کی ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان
اگست
ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی
ستمبر
حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ
جنوری
جنگ بندی کے خاتمے کے عین وقت خرطوم میں زوردار دھماکے
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ریپڈ ری ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان اعلان کردہ
مئی
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے
مارچ