?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی دیگر عالمی رہنما ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ چکے ہیں جہاں تقریب حلف برداری کے بعد ان کے محل میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوگا۔
طیب اردوان نے 28 مئی کو ایک طاقتور اپوزیشن اتحاد کے خلاف رن آف الیکشن جیت لیا تھا، سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے سیکولر حریف کمال کلیچ دار اوگلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ترکیہ کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے رہنما کو اپنی تیسری میعاد میں فوری اور بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا جس کی وجہ زوال پذیر معیشت اور مغربی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تناؤ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر گزشتہ شب ترکیہ پہنچے تھے، حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھاگیا کہ وزیر اعظم کو ترک وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی مشن کے حکام نے خوش آمدید کہا، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ریڈیو پاکستان‘ کے مطابق وزیراعظم ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔
ترکیہ روانگی سے قبل شہباز شریف نے کہا کہ میں طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمارے مشترکہ عزم اور مشترکہ تقدیر کے تحت مزید گہرے ہونے والے ہیں۔
اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ ساتویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح راستہ فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے، اس سمت میں کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024نیویارک : (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور
مارچ
فواد چوہدری نے پاکستانی خواتین کے لئے شاندار تحفے کا اعلان کیا
?️ 31 مئی 2021مکوآنہ (سچ خبریں) عمران حکومت کی زبردست پالیسیاں ، وفاقی وزیر سائنس
مئی
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
نیویارک ٹائمز: نیتن یاہو نے غزہ پر ٹرمپ کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ جاری
?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان
اپریل
یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر
فروری
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ
?️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی
مئی
امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی
اکتوبر