?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سمیت کئی دیگر عالمی رہنما ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ چکے ہیں جہاں تقریب حلف برداری کے بعد ان کے محل میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوگا۔
طیب اردوان نے 28 مئی کو ایک طاقتور اپوزیشن اتحاد کے خلاف رن آف الیکشن جیت لیا تھا، سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 52.18 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے سیکولر حریف کمال کلیچ دار اوگلو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ترکیہ کے سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے رہنما کو اپنی تیسری میعاد میں فوری اور بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا جس کی وجہ زوال پذیر معیشت اور مغربی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تناؤ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر گزشتہ شب ترکیہ پہنچے تھے، حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھاگیا کہ وزیر اعظم کو ترک وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی مشن کے حکام نے خوش آمدید کہا، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ریڈیو پاکستان‘ کے مطابق وزیراعظم ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔
ترکیہ روانگی سے قبل شہباز شریف نے کہا کہ میں طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمارے مشترکہ عزم اور مشترکہ تقدیر کے تحت مزید گہرے ہونے والے ہیں۔
اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ ساتویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح راستہ فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے، اس سمت میں کوششیں کی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
?️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت
مارچ
افریقی ملک کیمرون میں ہولناک ٹریفک حادثہ 53 افراد جل کر راکھ
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:افریقی ملک کیمرون میں ایندھن لے جانے ٹرک اور مسافر بس
جنوری
کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
اپریل
کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر کابل کا ردعمل ’مایوس کن‘ ہے، دفتر خارجہ
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جانب سے دہشت گرد گروپوں
دسمبر
براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے: وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کی تحقیقات پر
اپریل
قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وزیراعظم
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد
ستمبر
حزب اللہ کا مرحوم ایرانی صدر کے بارے میں اظہار خیال
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں
مئی
صہیونی وزیر کی فلسطینی قیدیوں کی جائے حراست پرحملے کی مذمت
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں سے متعلق انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں
فروری