?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جنگ ہو، تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب، ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 102 ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر اور اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ عشروں میں ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتا ترک مرحوم نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی تھی اور آج ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں اوریہ کامیابی غیرمعمولی لیڈرشپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج جدید ترکیہ صدر طیب اردوان کی غیرمعمولی قیادت کے باعث جدید، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط ہیں اور قریبی مذہبی، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا، حال ہی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں 4 دن میں دشمن کو سبق سکھایا اور اس جنگ کے دوران ترک صدر طیب اردوان چٹان کے مانند پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے آبا ؤ اجداد نے جب تحریک خلافت کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ ترکیہ ہمارے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک یک جان اور دو قالب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دونوں ممالک معاشی ، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور حال ہی میں میں بھی اپنے رفقا کے ساتھ ترکیہ گیا، اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمارے دکھ سکھ مشترکہ ہوں گے، جو کچھ ترکیہ کے پاس ہے وہ پاکستان ہےاور جو کچھ پاکستان کے پاس ہے وہ ہمارے ترک بھائی بہنوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2010 کے تباہ کن سیلابوں میں کے دوران اظہار یکجہتی کیلئےترک صدر پاکستان آئے اور پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر امداد دی، اور پنجاب،سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور گھر تعمیر کرائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں غزہ کے لوگوں کی اور کشمیری عوام کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں بالکل اسی طرح ہم شمالی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کی حمایت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز
اپریل
وزیر اعظم عمران خان نے کیا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے
مارچ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو ڈی لسٹ کردیا
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بینچ کی عدم
مئی
چودھری نثار احمد نے 24 مئی کو پنجاب اسمبلی میں شامل ہوں گے
?️ 23 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں
مئی
پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن
جنوری
دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔ عطا تارڑ
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
نومبر
اسرائیلی میں فوجی افسروں کی شدید قلت
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے
دسمبر
21 جون سے پرائمری اسکول کھول دئے جائیں گے
?️ 19 جون 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت
جون