اسلام آباد(سچ خبریں) صدر ملمکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے ٹیکس نظام کی اصلاح ضروری ہے۔ یکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں۔ٹیکس نظام سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہر شہری ٹیکس دیتا ہے، ٹیکس چوری سے ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ٹیکس نظام کی اصلاح ضروری ہے۔ یکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں
انہوں نے کہا کہ آف شورز کمپنی کے ذریعے خاص طبقے نے ٹیکس چوری کیا، ٹیکس کی رقوم ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خرچ کی جانی چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سے متعلق آواز بلند کی، ٹیکس چوری کی رقوم سوئس بینکوں اور یورپ میں منتقل کی گئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے احتساب اور قانون پر عمل درآمد لازمی ہے۔