?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر فسطائیت ہے، تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ، فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا، تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش ناکام بنا ئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاروں کوعمران خان کی حمایت میں ویڈیوز پر دھمکیاں مل رہی ہیں ، ان لوگوں نے ملک کومکمل طور پر آمریت میں دھکیل دیا ہے ، ریاست ، ملک اور عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے، امید ہے سپریم کورٹ دونوں معاملات کو دیکھے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں تمام کریانہ سٹور بند کردیے گئے، تاجروں کورات 9 بجے دکانیں بند کرنے کا کہہ دیا گیا، شہروں کی دکانوں کا دارومدار اس سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے ، سب اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ، ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایا کہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر انداز کیا گیا ہے ، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں ، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔
اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے ، چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام ہو ، یقینی بنائیں گے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو اور ووٹر کا اعتماد بحال ہو ، ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔


مشہور خبریں۔
اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات
اپریل
الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیرمیں مشتبہ اموات پر بھارتی حکام کے بیانیہ کو مسترد کردیا
?️ 8 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں غیر قانونی طور
اپریل
وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
ایران کی ہتھیاروں کی طاقت نے اسرائیل کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے: صیہونی ذرائع
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریاست کے میڈیا ذرائع نے، اس ریاست کے ایک سیکیورٹی
نومبر
الحشد الشعبی کی تأسیس کی سالگرہ پر بغداد کی عوام نے منایا جشن
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی کے قیام کی آٹھویں سالگرہ منانے
جون
امریکہ پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے: افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے یوکرائن میں پیش آنے
فروری
صیہونی حکومت کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کی وجہ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات
اگست
قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کردی جائے گی
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ
اگست