تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کی

?️

لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کو ختم کرنے سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان کی اصل حکومت ہیں،عوام کی آواز ہیں، 15 اکتوبر کے کا احتجاج ملتوی کرنے کے لیے دوست ممالک جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، ان ممالک کے سفارت خانوں نے درخواست کی تھی جس کے بعد احتجاج ملتوی کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیمی پیکج کیلئے ووٹ نہیں کرے گی، جسٹس منصور علی شاہ کا حق ہے کہ انہیں چیف جسٹس بنایا جائے اور اگر اس سے پہلے یہ آئینی ترمیم پیکج ہوجاتا ہے تو پھر یہ بات واضع ہوجائے گی کہ ان کو روکنا ہے، اور یہ ایک مکروہ بات ہوگی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 رکنی آئینی بنچ کی تجویز ٹھیک ہے، اس وقت یہ ہونا چاہیےکہ آئین کے مطابق سینئر ترین جج کو چیف جسٹس ہونا چاہیے، آئینی بنچ کی تجویز بہت بہتر تجویز ہے، چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم کو 26 اکتوبر کے بعد نافذ العمل کیا جائے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے آئینی ترامیم سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو ثابت قدمی دکھائی ہے یہ انشاءاللہ قائم رہے گی، مزاحمت کی جتنی ضرورت آج ہے کبھی نہیں تھی کیونکہ ملک میں آگے تباہی نظر آتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں جولانی کی منصوبہ بندی کیا ہے؟

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: احمد الشرع جو ابو محمد الجولانی کے نام سے جانا جاتا

سندھ: کراچی سمیت 5 ڈویژنز میں 7 مئی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات، 292 پولنگ اسٹیشنز ’انتہائی حساس‘ قرار

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کے 5 ڈویژنز بشمول کراچی میں باقی نشستوں

شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:  الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے تھے اور آخر کار

23 ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکے، شہباز شریف

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

بالی ووڈ کو ایک اور جھٹکا سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے کی خود کشی

?️ 16 فروری 2021نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے

سعودی عرب اور شام ایک قدم اور قریب

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا کہ عنقریب دمشق اور ریاض میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے