?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ای سی پی کی جانب سے ’بلے‘ کو اپنا انتخابی نشان برقرار رکھنے کے لیے 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی اور الزام عائد کیا کہ یہ اقدام پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جسٹس (ریٹائرڈ) نور الحق قریشی نے بذریعہ وکیل بیرسٹر علی طاہر درخواست جمع کروائی، جس میں تمام مدعا علیہان کو آنے والے انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے اور عدلیہ کی نگرانی میں جوڈیشل افسران کی بطور ضلعی رٹرننگ افسر تقرری کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کی ہدایات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری، کابینہ سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کے ذریعے وفاق کو فریق نامزد کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ جواب دہندگان کے درمیان مکمل تعاون تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کا عندیہ دیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، آزادی اظہار رائے پر قدغن،کنونشن اور ریلی پر پابندیاں، پارٹی رہنماؤں کے گھروں کی مسماری سمیت کئی مشکلات کا سامنا کیا جس کا مقصد جماعت کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا اور اس کے اثر و رسوخ کو روکنے اور اس کے ارکان کے بنیادی حقوق کو دبانے کی منظم کوشش کرنا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں جماعت کو تنبیہ دی گئی کہ اگر انہوں نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے اور 7 دن کے اندر اس کی تفصیلی رپورٹ پیش نہیں کی تو پارٹی اپنا انتخابی نشان کھو دے گی۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں شدید تشویش ہے کہ یہ سب کچھ مدعا علیہان کی پسندیدہ پارٹی کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان دینے کے لیے کیا گیا جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 215 (3) یہ کہتی ہے کہ ایک جماعت کو پہلے سے مختص کردہ انتخابی نشان کسی دوسری سیاسی جماعت یا سیاسی جماعت کے اتحاد کو نہیں دیا جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر
فروری
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی فوجی نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر اچانک
جون
ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر
?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے
جون
علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
?️ 21 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر اور
جنوری
وزیراعظم کا دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے دارلحکومت کے مختلف
مئی
داعش نے روس میں ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے اس گروپ کے سرکاری میڈیا کے
مارچ
سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کی ہلاکت، انکوائری میں مہلک غلطیوں کا انکشاف
?️ 18 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ سندھ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے
اکتوبر
شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے
اپریل