?️
کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کردیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس اصلت مخصوص ہیلی کاپٹر کے ساتھ پاکستانی بندر گاہوں پر آنے اور جانے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ تعیناتی کے دوران پا ک بحریہ کا جہاز اپنے آپریشنز کے علاوہ دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندر گاہوں کا دورہ بھی کرے گا ۔
پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔یاد رہے کہ میری ٹائم سکیورٹی واقعہ کے بعد پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد بحیرہ عرب میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کر دیا ہے جن کی پاکستانی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ترجمان کایہ بھی کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور
?️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے
جولائی
صیہونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں
نومبر
کرپشن پر کنٹرول کیلئے اسلام آباد میں مرکزی کسٹمز اسیسمنٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر سے جمع ہونے والے
ستمبر
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت
اپریل
انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کے جزوی کنکشن کے بعد
اکتوبر
بن سلمان کے فیسنی منصوبے عالمی سطح پر ان کے مذاق کا باعث
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے فینسی پروجیکٹس اور پروپیگنڈے نے ثابت کیا
مارچ