لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سفر جاری ہے اور اس کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے مافیاز کے بت پاش پاش ہوتے نظر آ رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پورے ملک میں چھاگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کے پی کے، وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اب پی پی 38 میں کپتان نے مافیا کی بینڈ بجا دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ قوم کو برسوں لوٹنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، غنڈےچور لٹیرے تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ملک کےکونےکونے سے قوم کا خون چوسنے والے مافیاز کے خاتمے تک جاری وساری رہے گا اور پی پی 38 کی جیت سے واضح ہوچکا ہے کہ ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہوگیا۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملک میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ہے، ان کی گرفتاری قانون کی بالادستی ہے۔پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نذیر چوہان کا کیس ٹیسٹ کیس ہے جس میں کارکنان کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ نے سینٹرل پنجاب میں تمام نشستیں بریف کیس، دھونس اور دھاندلی سے حاصل کی تھیں۔