بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے

یاسمین ارشد

?️

لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 9 سے 18جولائی تک ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی صوبائی کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جب کہ بازاروں، پارکوں،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور پبلک مقامات پرچیکنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی، ویکسنیشن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ، شادی ہالز، سنیما ہالز میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بھی ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی قراردیا تھا۔
مزید برآں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں 48 فیصد رہی ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے، خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔ شہروں میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات 20 فیصد شرح کراچی میں رپورٹ ہوئیں، جہاں پر4 ہزار 505 افراد عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رپورٹ ہوئیں۔
دوسری جانب ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی اوسی نے مزید بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہوگئی ہے جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس کورونا وباء نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس کورونا وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے الزامات کا جواب

?️ 14 جولائی 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی 

کیا فلسطینی عوام طوفان الاقصی آپریشن سے خوش ہیں؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عظیم الشان

عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان

پہلگام حملے کے بعد بھارتی اور پاکستانی رہنماؤں کی لفظی جنگ جاری

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام

خلیج فارس کے ممالک کے لیے چین کی حکمت عملی کیا ہے؟

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:آج خلیج فارس کے ممالک اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات

مشرقی افغانستان میں دھماکہ/ 10 افراد ہلاک

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے

ہآرتض: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے منصوبے سے نسل کشی کے منصوبے پر چلا گیا ہے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے اعتراف کیا ہے کہ

میرے متعلق چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے:سابق چیف جسٹس

?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے خلاف چلنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے