راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے‘ خبر منظم ڈس انفارمیشن ہے معاملہ جلد ادارے سے اٹھایا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق بی بی سی کی خبر آئی ایس پی آر کا ردعمل آگیا ، جس میں برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خبر منظم ڈس انفارمیشن ہے، معاملہ جلد ادارے سے اٹھایا جائے گا کیوں کہ بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے ، بی بی سی کو ماضی میں بھی متعدد خبروں پر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو جرمانے بھی ادا کرنے پڑے کیوں کہ بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔