🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین الاقوامی کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد کردی ہے مسافروں، چارٹرڈ اور نجی طیاروں کے داخلے پر بندشوں، عارضی پابندی اور کورونا وائرس ایس او پیز پر نظر ثانی کے بعد ان میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
سی اے اے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 ممالک کو کیٹیگری ‘اے’ میں رکھا گیا ہے، کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث فہرست میں کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک کی تعداد 12 سے بڑھا کر 22 کردی گئی ہے۔ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست کا اطلاق 6 اپریل کی رات ایک بجے سے 20 اپریل تک ہوگا۔
23 مارچ سے 5 اپریل تک نافذالعمل گزشتہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ کیٹیگری ‘سی’ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔سی اے اے نے کہا کہ یہ عارضی اقدام، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری مستقل اقدامات کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے۔
کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک میں جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، گھانا، کینیا، اتحد القمری، موزمبیق، زامبیا، تنزانیہ، روانڈا، برازیل، پیرو، کولمبیا، چلی، اسواتینی، زمبابوے، لیسوتھو، ملاوی، شی شیلز، صومالیہ، سورینام، یوراگوئے اور وینزویلا شامل ہیں۔
کیٹیگری ‘اے’ میں شامل 20 ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان میں داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان ممالک میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، فِجی، جاپان، قازخستان، لاؤس، منگولیا، موریتانیہ، مراکش، میانمار، نیپال، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا، تاجکستام، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور ویتنام شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
🗓️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22
اپریل
سعودی عرب نے امریکہ کے حکم پر یمن پر حملہ کیا : انصار اللہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے ایک ٹویٹ میں
مارچ
یوکرین کو 1.35 بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے انکشاف کیا کہ
نومبر
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار
🗓️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل
فروری
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی
انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟
🗓️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر
فروری