بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی ، جہاں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر کیا ہے ، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مہنگائی ریلیف پیکج کیلئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع پوگی، ماہانہ31 ہزار سے کم آمدن والوں کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، آٹا، گھی اور دالوں کی خریداری کیلئے مستحق خاندان کا فون نمبر متعلقہ کریانہ اسٹورز پر دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 120 ارب کے مختص فنڈز سے شروع کیا گیا احساس راشن, پروگرام غریب گھرانوں اور نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی احسن اقدام ہے ، 6 ماہ پر محیط اس پروگرام سے دو کروڑ گھرانوں کے تقریباً دس کروڑ افراد کو آٹا ، دال اور گھی پر ماہانہ ایک ہزار روپیہ سبسڈی دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے لاہور میں سینیئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کو احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران کیا ، بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن و براڈکاسٹنگ فواد چوہدری اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

گروپ20کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، بشیر عرفانی

?️ 14 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

پنجاب پولیس نے جنوبی افریقی پولیس سے مدد مانگ لی

?️ 4 جنوری 2022پنجاب (سچ خبریں) پنجاب پولیس کو خوشاب سے پاکستانی بزنس مین عبدالرحمٰن

کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے

فرانسیسی عوام میڈلین جہاز پر قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پیرس کے جمہوریہ اسکوائر میں درجنوں سماجی کارکنوں اور فلسطینی عوام

اسد قیصر نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی

?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے

غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ

پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی

امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے