🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کی کوششوں کے پیش نظر بینکنگ انڈسٹری نے باکفایت گھرانوں، الیکٹرک گاڑیوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بینکنگ انڈسٹری نے یوٹیلیٹیز بالخصوص گیس، بجلی اور ٹیلی کام کمپنیوں سے تعاون کا کہا ہے، ان کمپنیوں کو چند سال قبل قانون کے تحت کریڈٹ بیوروز کے ساتھ اپنے اعداد و شمار شیئر کرنے پر بھی مجبور کیا گیا تھا تاکہ کچھ سیکٹر ریگولیٹرز کے ابتدائی تحفظات کے باوجود بینکنگ انڈسٹری کو قرضوں سے متعلق فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے علاوہ پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود کی سربراہی میں نمائندگان نے شرکت کی۔
ظفر مسعود نے اجلاس کو ایک جامع اور پائیدار مالیاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پی بی اے کی جانب سے طے شدہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ الیکٹرانک گودام رسید فنانس، ایس ایم ای انڈیکس، کارپوریٹ فارمنگ فنانسنگ، فن ٹیک کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ، زرعی کوآپریٹوز کی بحالی اور مالیاتی ڈیٹا ایکسچینج کا قیام پائیدار ماحولیاتی نظام کی طرف طویل مدتی اثرات پیدا کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ’فین فنانسنگ‘، ای وی فنانسنگ، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور مارک اپ سبسڈی اور ایس ایم ای فنانسنگ کے لیے انشورنس جیسے اقدامات کی بھی تجویز پیش کی تاکہ سسٹم پر فوری اثرات مرتب ہوں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے پی بی اے کی جانب سے ترجیحی شعبوں کی فنانسنگ کے لیے تجویز کردہ اقدامات کے حوالے سے مختلف محاذوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز ٹھوس ہیں اور مرکزی بینک نے ان پر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے ریگولیٹری سائیڈ پر ضروری نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کر دیے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے پائیدار فنانسنگ کے لیے زراعت اور ایس ایم ای شعبوں کے لیے اعداد و شمار جمع کرنے اور اسکور کارڈ بنانے کے اقدامات پر اسٹیک ہولڈرز بالخصوص ٹیلی کام اور پاور کمپنیوں کے ساتھ زیادہ فعال مشاورت کی بھی تجویز دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر نے پی بی اے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے اور ٹھوس اقدامات کی تجاویز کو سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قلیل مدتی اقدامات کو فروغ دیں اور فوری اثرات کو ترجیح دیں جب کہ دسمبر کے آخر تک انہیں حتمی شکل دینے اور اگلے سال کے اوائل میں ان پر عمل درآمد کی کوشش کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین
جنوری
تاریخ کے بدترین الیکشن؛ کنول شوزب کی زبانی
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے
جون
ہندوستان کو روس سے دور کرنے کی امریکی چال
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ہندوستان کو فوجی امدادی پیکج کی لالچ دے کر
مئی
Game of Thrones Is a Bleak Extended Metaphor for Overparenting
🗓️ 10 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ
🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل
فروری
ایران کے نئےصدر کی تقریب کی جھلک
🗓️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر نے ایران کے صدارتی انتخابات کی
جولائی
سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ
فروری