🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔
بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔
اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
’بلی کو کہہ رہے ہیں وہ بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘ فواد چوہدری
🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟
🗓️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے
مئی
صہیونی شہید یحییٰ السنوار سے بھی خوفزدہ
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک گھر، ایک کرسی اور لکڑی وہ تمام چیزیں ہیں جن
اکتوبر
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے
اکتوبر
جاسوسی کے الزام میں صفائی کرنے والے کو 3 سال کی سزا
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز کے گھر کی
ستمبر
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
صہیونی جنرل کا غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا منصوبہ
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو ایف ایم 103 کے ساتھ بات چیت میں، ایسوسی
مارچ