🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید پارٹی رہنماؤں سے مشورہ کریں۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی وکلا سے گفتگو کی فوٹیج سامنے آگئی۔
شاہ محمود قریشی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شیخ وقاص اکرم سے گزارش ہے کہ ہم ڈیڑھ سال سے جیل کے اندر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سے بھی کوئی ان پٹ لے کہ ہمارا نقطہ نظر کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی باہر کی لیڈرشپ ہم سے کوئی ان پٹ لے، تو ہو سکتا ہےکوئی بہتر چیز ان کو پیش کر سکیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، قائدین سے گزارش ہے کہ جن سیاسی جماعتوں سے مختلف امور پر ہم اہنگی ہے، ان سے بات چیت کریں۔
مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں سے ایک ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ یک زبان ہوکر ایک خودمختار پاکستان آئین اور بچوں کے مستقبل کے لیے یکجاں ہو سکیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جمہوریت میں اس ملک کی بقا ہونی ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے ہے یہ لازم اور ملزوم ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر
🗓️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی
مارچ
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست
پی ٹی آئی کی سیاسی راہ ہموار کرنے کیلئے ’قومی مباحثے‘ کی تجویز
🗓️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گزشتہ روز
اکتوبر
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی
دسمبر
اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، شیخ رشید
🗓️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا
فروری
دبئی میں یہودی عبادتگاہ (ہیکل) کا افتتاح
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے جو روز بروز صیہونیوں کے قریب ہوتا
فروری