🗓️
چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایک ایک کروڑ روپے کے چیک حوالے کیے۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنے دنوں سے شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ کیوں بول رہے ہیں، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، جو خان کے لیے نکلے ان کو تو بالکل بھی اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، ساڑھے 12 بجے تک میں ڈی چوک میں اپنی گاڑی میں بالکل اکیلی تھی، اس کے بعد بہت سے گاڑیاں آئی تھیں کیونکہ ڈی چوک کو زبردستی خالی کرایا جارہا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بی بی وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے کہا تھا کہ ہٹنا نہیں، میں نے سب کو کہا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا اور میں وہاں بالکل اکیلی تھی‘۔
بشریٰ بی بی نے کارکنوں پر واضح کیا کہ ’میں نے آپ کو بتانا ہے کہ بی بی وہاں بالکل اکیلی تھی اور سب چھوڑ کر جاچکے تھے‘۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’جب میں ڈی چوک سے نہیں جارہی تھی تو میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پٹھان ہمیشہ غیرت مند رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اس کا ثبوت دیا ہے‘، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے ملنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دی تھی، جس پر بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کارکنان کی قابل ذکر تعداد ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔
تاہم پولیس اور رینجرز نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ڈی چوک سے جناح ایونیو تک کے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مکمل طور پر خالی کرا لیا تھا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔
جناح ایونیو سے پسپائی کے بعد بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایکسپریس وے کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
زیر حراست سعودی عہدہ داروں کے خلاف فیصلے جاری
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری
جنوری
ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز عید اد اکی
🗓️ 13 مئی 2021سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے
مئی
میں پاگل نہیں ہوں: ٹرمپ
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے
مئی
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد
فروری
ٹرمپ اور دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ؛ اہداف اور نتائج
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں درآمد کی جانے والی اشیاء پر باہمی محصولات
اپریل
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این ایچ
جون