بھارت کی انتہا پسندی ختم ہونے تک تجارت نہیں ہو سکتی:وفاقی وزیر

فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے جب تک بھارت اپنی انتہا پسندی اسی طرح جاری رکھے گا تب تک اس سے تجارت نہیں ہو سکتی اگر اس نے انتہا پسندی ختم کر دی تو اس سے بھارت کو فائدہ ہو گا۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا موقف ہے بھارت سے تجارت میں فائدہ ہے، پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہترنہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں تجویزکردہ اصلاحات بہت اہم ہیں، جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں قید و بند کی صوبتیں لوگ برداشت کررہے ہیں، سیاسی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں ہیں لیکن پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، کیا لاکھوں مسلمانوں کے خون کو بھول جائیں؟ بھارت سے چینی اور کپاس کی تجارت ممکن نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتے ہیں اور فیصلہ کابینہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اصل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آصف زرداری بری ہوئے، اصل ریکارڈ نیب کے پاس تھا۔

مشہور خبریں۔

گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

🗓️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ

سعودی عرب میں خاشقجی کے انداز میں یمنی نوجوان کا قتل

🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز نے خاشقجی کے انداز میں ایک یمنی نوجوان

2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین

فلاح الفیاض کی برطرفی کی تردید

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے حشد شعبی

کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب

روس سے درآمد خام تیل کی پہلی کھیپ کی ادائیگی ’چینی کرنسی‘ میں کی گئی، مصدق ملک

🗓️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی خام تیل

صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون

🗓️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے