بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی: گورنر پنجاب

فلسطینی عوام آزادی مشن میں کامیاب ہوں گے:گورنرپنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بھارت  کشمیریوں کا قاتل ہے، حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ اس سے تجارت نہیں ہوگی،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی و قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن جیسے جرائم کو حکومت جڑوں سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔جمعرات کو وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے تجارت فوری طور پر بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا عمل سرحدوں پر امن و امان سے مشروط رہا ہے اور کئی مرتبہ یہ تجارت بند اور کئی مرتبہ کھل چکی ہے، لیکن معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں یہ تجارت دوارب ڈالر کے درمیان ہی رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کیوں نہیں کرتی؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست نے 1948ء میں قیام کے بعد سے اب

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگی آگ

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:گھنٹوں کی کوششوں کے بعد10 فائر اسٹیشن آگ کو قریبی صنعتی

پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

?️ 3 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی

77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے،اختر مینگل

?️ 2 اپریل 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان

چیف جسٹس گلزار احمد کا پولیس افسران کی ڈگریاں چیک کرنے کا آرڈر

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت

سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے