🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں بریفنگ کے بعد بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہونی چاہئے؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جس کے بعد ہمسایہ ملک سے تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائےگی ، ذیلی کمیٹی بھارت سے تجارت سے متعلق سفارشات تیار کرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گذشتہ روز حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی ۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا
اپریل
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، پاک فوج
🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور
مئی
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں
فروری
کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کا فیصلہ
🗓️ 3 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے
نومبر
غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ
🗓️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں
دسمبر
یمن کے حالیہ حملوں میں سعودی عرب کو کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:ماہرین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران سعودی تیل
مارچ