بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان، بھارت کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور سلامتی کو یقینی بنائے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک اور ریاستی سرپرستی کے ذریعے نشانہ بنانا بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب تحمل اور مفاہمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے جان بوجھ کر ہوا دینا، بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ نہ صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی بلکہ علاقائی استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں پر ہندوتوا کے انتہاپسند کارکنوں کی جانب سے حملے معمول بن چکے ہیں، ماضی میں بھی بھارت میں اقلیتیں نشانے پر رہی ہیں۔

2021 میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے تھے کہ بھارت میں مسلمانوں پر اس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں جیسے فرعون نے بنی اسرائیل پر ڈھائے تھے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، مجھے یقین ہے اللہ ایک اور موسیٰ پیدا کرے جو آکر اس قوم کو بچائے گا، مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے اور بہت جلد ایسا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ریاستِ مدینہ میں قابلیت پر لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستِ

مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے

آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

?️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے

کیا جرمنی 2025 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی یورپ کی قیادت کر سکے گا؟  

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور یورپی یونین کا

اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے  اس

صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس

?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ

کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار

?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے