?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف ’کم شدت کی جنگ‘ لڑ رہا ہے اور نئی دہلی مئی میں اسلام آباد کے ساتھ ہونے والی چار روزہ جھڑپ میں شکست کے بعد ’بدلہ لینے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات العربیہ انگلش کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جو بدھ کی رات جاری ہوا، ان کے یہ بیانات ان تنقیدوں کا تسلسل ہیں جو وہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات، سرحدی جھڑپوں اور طالبان حکام سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کابل حکومت پر کر رہے ہیں۔
العربیہ کے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس کیا ثبوت ہیں، جن کی بنیاد پر وہ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ نئی دہلی دوحہ اور ترکی میں طالبان نمائندوں سے مذاکرات کے دوران “پتلی تماشا” چلا رہا تھا؟
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب ثبوت دکھانے یا پیش کرنے کی بات آئے گی تو ہم ضرور کریں گے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں شروع ہوئیں تو اس وقت افغان وزیرِ خارجہ بھارتی دارالحکومت کے دورے پر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان ’بھارتی پراکسی‘ بن چکا ہے، اور بھارت دراصل افغان سرزمین سے ہمارے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے اور پچھلی جھڑپ میں ہونے والی اپنی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے، تقریباً 5 یا 6 ماہ پہلے، جب وہ بری طرح ہارے تھے۔ ان کے 7 طیارے گرائے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے کئی مواقع پر (حتیٰ کہ کل بھی) اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپ میں 7 خوبصورت طیارے تباہ ہوئے تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والا تصادم مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا تھا، اسلام آباد نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
نئی دہلی نے 7 مئی کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں مہلک فضائی حملے کیے تھے، 4 روزہ تصادم کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد 10 مئی کو امریکی مداخلت سے جنگ بندی عمل میں آئی، پاکستان نے ابتدا میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا، جسے بعد میں بڑھا کر 7 کر دیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متعدد مواقع پر 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کیا ہے، لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ کس ملک کے طیارے تباہ ہوئے۔
جب انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے ایک بار پھر مئی کے واقعے کا حوالہ افغان سرحدی کشیدگی کے تناظر میں دیا تو میزبان نے کہا کہ آپ کا یہ کہنا کہ بھارت کسی دوسرے ملک کو استعمال کر کے بدلہ لینا چاہتا ہے، ایک جرات مندانہ بیان ہے۔
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں یہ بیان دوبارہ دہرا دوں؟ میں بلا جھجھک ایسا کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے رہے ہیں، چاہے دونوں ملکوں میں حکومتیں بدلتی رہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں تسلسل ہے، اور یہ ہمیشہ پاکستان کے نقصان میں رہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کی مشرقی یا مغربی سرحد، یعنی بھارت یا افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی خلاف ورزی ہوئی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان نے بھارت کا مہرہ یا پراکسی بننے کا انتخاب کیا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ افغانستان کے ساتھ وسیع یا مکمل جنگ کا خدشہ دیکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا میں قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ مکمل جنگ ہو سکتی ہے، لیکن سرحد پر حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ضرور ہے، اور اگر ہمیں اس بات کے ثبوت ملے کہ سرحد پار سے مداخلت ہو رہی ہے، تو ہم جوابی کارروائی کریں گے، ہم اندر جا کر حساب برابر کریں گے۔
انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کا حصہ بننے کے لیے فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے؟
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ہم پہلے ہی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت ہوئی تو ہم امن، استحکام اور حالات کی بحالی کے لیے اس فورس کا حصہ بننے کو تیار ہیں، پاکستان ہمیشہ اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار رہے گا۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی ہے کہ پاکستان نے کوئٹہ کے قریب ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے، تو وزیرِ دفاع نے جواب دیا کہ یہ محض قیاس آرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی
چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر حوصلہ افزا جواب دیا ہے، وزیر خزانہ
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
ڈیپ سیک کے بعد چیٹ جی پی ٹی نے نیا مفت منی ماڈل متعارف کرادیا
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی امریکی کمپنی
فروری
ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم
?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب
اگست
ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلے ٹوئٹر کے نام
مئی
فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کا اخراج کرنے کی پالیسی غیرقانونی: امریکی عدالت
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دیتے
اکتوبر