?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم بچے مصور کاکڑ کو تاوان کی خاطر شہید کیا، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں۔ وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ پچھلے 7 ماہ سے ذاتی طور پر میں اور حکومتِ بلوچستان مصور کی بازیابی کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف پوری ریاستی مشینری حرکت میں آچکی ہے، واقعے میں ملوث کچھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو چکے، کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔
اس سے قبل ڈی آئی جی پولیس اعتزاز گورایہ نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو مصور خان کاکڑ کو اغواء کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، اب تک اس کیس میں 19 جے آئی ٹی میٹنگز ہوئیں، بچے کی بازیابی کے لیے 2000 رہائشی مقامات کو سرچ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
شام میں داعش کی واپسی؛ پہلا بڑا حملہ، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ
جون
Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field
?️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
غزہ کے جانور بھی صیہونی جارحین سے محفوظ نہیں
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں زرعی زمینوں، پانی کے کنوؤں اور
فروری
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
غزہ کے عوام پر 85 ہزار ٹن بم گرا؛ 1760 شہید
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اگست
14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق
جنوری
غزہ پر 15 ماہ کے صیہونی وحشیانہ پن کے ہولناک اعداد و شمار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد 15 ماہ میں صیہونیوں کے
جنوری
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر