🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کی منظوری دے دی ہے ، یہ منظوری سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی دی گئی ہے،منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔
اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگادی گئی۔
جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
مئی
صیہونی ریاست میں معاشی بحران؛سی این این کی رپورٹ
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی این این نے ایک رپورٹ میں صیہونی ریاست کی
اکتوبر
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان ابتدائی آزاد تجارتی معاہدہ
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی (کان) نے اعلان کیا ہے
دسمبر
اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی معلومات تک محدود رسائی، انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان اراکین اسمبلی کی جانب
دسمبر
شام کے لیے دو آپشن
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
غزہ میں فلسطینی بچوں کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں یونیسیف کا بیان
🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچوں
مارچ
پاکستان میں اومی کرون کا ابھی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: فیصل سلطان
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
نومبر
آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
🗓️ 28 جنوری 2021آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم اسلام
جنوری